
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س):۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو پیر کے روز نئی دہلی کے لاجپت بھون میں معمار قوم، عظیم سماجی مصلح، ماہرِ تعلیم اور مجاہدِ آزادی ا±تکل مَنی گوپ بندھو داس کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔ لوک سیوک منڈل کی جانب سے منعقد ہونے والی یہ تقریب صبح 11:15 بجے شروع ہوگی۔
لوک سیوک منڈل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، صدرِ جمہوریہ بطور مہمانِ خصوصی نئی دہلی میں نصب گوپ بندھو داس کے پہلے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔ تقریب میں مرکزی حکومت کے متعدد وزراء ، ارکانِ پارلیمان، مختلف ریاستوں کے عوامی نمائندے، ماہرینِ تعلیم، سماجی کارکنان، ممتاز شہری اور لوک سیوک منڈل کے عہدیداران و اراکین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
لوک سیوک منڈل کے قومی صدر راج کمار چوپڑا نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد گوپ بندھو داس کی قومی خدمت، تعلیم، سماجی وابستگی اور عوامی فلاح کے نظریات کو عام لوگوں تک پہنچانا اور نئی نسل کو ان کی زندگی اور خدمات سے روشناس کرا کے ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب گوپ بندھو داس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے افکار کو معاشرے کے وسیع طبقے تک پہنچانے کی ایک اہم کوشش ثابت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ