وزیر اعظم اتوار کو ‘نشہ مکت یوا-وکست بھارت سنکلپ ابھیان’ کا آغاز کریں گے
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ‘نشہ مکت یوا-وکست بھارت سنکلپ ابھیان’ کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے کے لیے ترغیب دینا اور انہیں سماج میں مثبت تبدیلی کے سفیر کے طور پر تیا
وزیر اعظم اتوار کو ‘نشہ مکت یوا-وکست بھارت سنکلپ ابھیان’ کا آغاز کریں گے


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ‘نشہ مکت یوا-وکست بھارت سنکلپ ابھیان’ کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے کے لیے ترغیب دینا اور انہیں سماج میں مثبت تبدیلی کے سفیر کے طور پر تیار کرنا ہے۔

وزیر اعظم دفتر کے مطابق، اس مہم کے ساتھ ہی نشے کے خلاف 100 ہفتوں تک چلنے والی ملک گیر ‘جن بھاگیداری ابھیان’ کی شروعات بھی ہوگی۔ اس کے تحت ملک بھر میں ہر اتوار کو بیداری اور عوامی شراکت داری بڑھانے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

مہم کے دوران کھیل مقابلے، واکاتھان، دھیان سیشن، ثقافتی پروگرام، بیداری مہم، نکڑ ناٹک، تبادلہ خیال، فنون لطیفہ کے مقابلے اور سماجی شمولیت جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد لوگوں کو نشے کے مضر اثرات کے بارے میں بیدار کرنا اور نشہ سے پاک معاشرے کی تعمیر میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

اس پہل کے تحت تعلیمی اداروں، نوجوان تنظیموں، سول سوسائٹی گروپوں، صنعتی اداروں اور روحانی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر نشے کے خلاف عوامی تحریک شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس پروگرام میں ملک بھر کے 10 ہزار سے زیادہ مقامات سے نوجوان حصہ لیں گے۔ اس میں مائی بھارت کے رضاکار، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکار، یوتھ کلب، اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز)، صنعتی اداروں کے یوتھ ونگ اور 125 سے زیادہ معاون روحانی اداروں کے نمائندے ورچوئل ذرائع سے شامل ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande