وزیر اعظم نے بھوگاپورم میں الوری سیتارام راجو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا
وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش)،یکم اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پڑوسی وجے نگرم ضلع کے بھوگا پورم میں الوری سیتارام راجو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنے کے بعد مسافر ٹرمینل کی عمارت
PM-Modi-inaugurates-Airport


وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش)،یکم اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پڑوسی وجے نگرم ضلع کے بھوگا پورم میں الوری سیتارام راجو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم نے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنے کے بعد مسافر ٹرمینل کی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گورنر ایس عبدالنذیر، وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلی پون کلیان اور شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کے ہمراہ اس کا معائنہ کیا۔

ٹرمینل کو آندھرا پردیش کی ثقافت، روایت اور فن کی عکاسی کرنے والے انداز میں سجایا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے ہوائی اڈے کے استقبالیہ گیٹ پر آویزاں بڑے پیمانے پرایٹیکوپکا آرٹ ورک کا قریب سے معائنہ کیا۔

وزیر اعظم ہوائی اڈے سے جب باہر آئے اوروزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر کے ساتھ ایک خصوصی گاڑی میں جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے تو قبائلی خواتین نے ان کے استقبال میں روایتی ”دھیمسا“ رقص کیا۔ حکام کے مطابق 13,500 قبائلی خواتین کی جانب سے پیش کیے جانے والے ”دھیمسا“ رقص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ وزیر اعظم کو قبائلی خواتین کی جانب سے شاندار رقص کی تعریف میں تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande