
8 لاکھ افراد متاثر، 2.69 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
بھونیشور، یکم اگست (ہ س):۔
اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے آج ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ اس دوران انہوں نے پانچ اضلاع کے بارہ سے زائد بلاکوں میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ وزیرِ مال و آفاتِ سماوی سریش پجاری اور اسپیشل ریلیف کمشنر بھی موجود تھے۔
فضائی جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی دیہات اب بھی زیرِ آب ہیں، تاہم صورتحال بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دو دن میں سیلابی پانی اتر جائے گا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ پانی اترنے کے تین دن کے اندر نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے، تاکہ اس کی بنیاد پر زراعت، رہائش اور دیگر متاثرہ شعبوں کے لیے فوری امدادی پیکیج فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے جاج پور ضلع کے دشرتھ پور، باری اور بنجھارپور، بھدرک ضلع کے دھامنگر، بھنڈاری پوکھری اور چاندبالی، بالیشور ضلع کے سور، ریمونا اور بالیشور صدر، میوربھنج ضلع کے بڑساہی، ا±دلا اور کپتی پدا کے بعض علاقوں، نیز کیندوجھر ضلع کے ہاٹڈیہی بلاک کے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت مسلسل سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وزراء و افسران کے ساتھ رابطے میں رہ کر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پوری ضلع کی صورتحال پر بھی خصوصی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے زیرو کیجو لٹی کے ہدف کو اولین ترجیح دی ہے۔ موجودہ سیلاب سے تقریباً 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے 17 او ڈراف (او ی آر ایف)، 7 این ڈی آر ایف (این ڈی آر ایف) اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی 129 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ تقریباً 700 امدادی مراکز اور ریلیف کیمپوں میں متاثرین کے لیے رہائش، خوراک، پینے کے پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سینئر افسران زمینی سطح پر امدادی اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے امدادی اور بچاو¿ کے کاموں کے لیے 26 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو پولیتھین شیٹس، خشک اور پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ خراب سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صحت سے متعلق مشکلات کی روک تھام کے لیے بھی مکمل احتیاط برتی جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ