نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے وفد کی تلنگانہ حج کمیٹی کے اسٹنٹ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر سے ملاقات
حیدرآباد ، یکم اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کا ایک نمائندہ وفد،صدرحج سوسائٹی الحاج محمد امیرالدین ایڈوکیٹ و معتمد عمومی الحاج عثمان عبیداللہ صدیقی مجاہد پر مشتمل تھا ،آج حج ہاؤز حیدرآباد پہنچ کر اسٹنٹ چیف ایگزیکیٹیو آفیسرتلنگا
نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے وفد کی تلنگانہ حج کمیٹی سے بات چیت


حیدرآباد ، یکم اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کا ایک نمائندہ وفد،صدرحج سوسائٹی الحاج محمد امیرالدین ایڈوکیٹ و معتمد عمومی الحاج عثمان عبیداللہ صدیقی مجاہد پر مشتمل تھا ،آج حج ہاؤز حیدرآباد پہنچ کر اسٹنٹ چیف ایگزیکیٹیو آفیسرتلنگانہ حج کمیٹی محمدعرفان شریف سے ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ حج 2027 کے لئے نارائن پیٹ ضلع سے جملہ37 عازمین نے حج بیت اللہ کے لئے اپنی درخواستیں داخل کی تھیں تاہم صرف گیارہ عازمین کاقرعہ کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا ہے ،اور26 عازمین ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں

وفدنے اسٹنٹ سی ای اوحج کمیٹی سے درخواست کی کہ ماباقی26 عازمین کو بھی جو ویٹنگ لسٹ میں ہیں انہیں بھی خوش نصیب عازمین میں شامل کریں۔

محمد عرفان شریف نے وفد کو یقین دلایا کہ ویٹنگ لسٹ میں شامل نارائن پیٹ کے تمام عازمین کو انشاللہ ضرور بہ ضرور موقع دیاجائیگا،جیسا کہ گذشتہ سال ویٹنگ لسٹ میں شامل زیادہ سے زیادہ عازمین کو موقع ملاتھا۔ انہوں نے وفد کویہ خوش خبری بھی سنائی کہ اب کی مرتبہ تمام عازمین کے لئے فریضہ حج بیت اللہ کے دوران کھانے کا انتظام بھی حج کمیٹی تلنگانہ کی جانب سے کیاجائیگا،اورجوعازمین سفرحج کی مدت 20 دن کے لئے درخواست داخل کی ہے انہیں حرمین شریفین کے قریبی ہوٹل میں قیام کا موقع فراہم کیاجایئگا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت حج 2027 کے لئے ریاست کے عازمین کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے منتخب عازمین سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ سے قبل اپنی قسطیں بنک میں جمع کرواتے جائیں اور کسی قسم کے اندیشوں میں مبتلہ نہ ہوں اور کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو راست حج کمیٹی ، حج ہاوز سے رجوع ہوں،اس موقع پرمحمد اعجاز مڑکی ودیگر وفد میں شامل تھے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande