حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کی ہنگامی طبی مدد ، 25 منٹ میں انسانی اعضاء اسپتال پہنچائے گئے
حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ (ایچ ایم آرایل) نے ایک بار پھرہنگامی طبی خدمات میں اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے دل اور پھیپھڑوں کی فوری منتقلی کےلیے ترجیحی میڈیکل ٹرانزٹ فراہم کیا۔اعضاء عطیہ کرنے والے مریض کا دل اوردونوں پھیپھڑے
میٹرو کی برق رفتار کارروائی، 25 منٹ میں انسانی اعضاء ہاسپٹل منتقل


حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔

حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ (ایچ ایم آرایل) نے ایک بار پھرہنگامی طبی خدمات میں اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے دل اور پھیپھڑوں کی فوری منتقلی کےلیے ترجیحی میڈیکل ٹرانزٹ فراہم کیا۔اعضاء عطیہ کرنے والے مریض کا دل اوردونوں پھیپھڑے گچی باؤلی کے کئیر ہاسپٹل سے سکندرآباد کے کمسہاسپٹل تک صرف 25 منٹ میں کامیابی کے ساتھ پہنچائے گئے۔ یہ تیز رفتار منتقلی حیدرآباد میٹرو،ٹریفک پولیس،دونوں ہاسپٹلوں کی میڈیکل ٹیموں اوردیگر متعلقہ اداروں کے درمیان شاندارہم آہنگی کے باعث ممکن ہوئی۔ وقت کی حساسیت کومدنظررکھتے ہوئے میٹروانتظامیہ نے خصوصی ترجیحی راہداری(پراریٹری میڈیکل ٹراینزٹ )فراہم کی، جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی رکاوٹوں سے بچتے ہوئے قیمتی وقت محفوظ کیا گیا۔ اعضاء کی بروقت منتقلی سے پیوندکاری(ٹرانسپلانٹ)کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا،کیونکہ دل اورپھیپھڑوں جیسے اعضاء کومحدود وقت کےاندر مریض تک پہنچاناانتہائی ضروری ہوتاہے۔ حیدرآباد میٹرو کی یہ کامیاب کارروائی نہ صرف جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کی افادیت کو ظاہرکرتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ ہنگامی طبی حالات میں مؤثر منصوبہ بندی اور اداروں کے باہمی تعاون سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande