
امپھال، یکم اگست (ہ س)۔
منی پور میں عسکریت پسندوں، ہتھیاروں اور منشیات سمیت دیگر جرائم کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے مختلف حصوں سے عسکریت پسند تنظیم کے سی پی (نویون) گروپ کا ایک اور پریپاک (پرو) گروپ کا ایک، کل دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آسام پولیس ہیڈکوارٹر سے ہفتہ کو دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق 31 جولائی کو، سیکورٹی فورسز نے کاکچنگ ضلع کے کاکچنگ تھانہ کے تحت آنے والے پلیل لیمانئی چنگ جن علاقے سے کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے سی پی (نویون) کے ایک سرگرم کیڈر خود ساختہ سیکنڈ لیفٹیننٹ سارنگ تھیم راہل سنگھ کو گرفتار کیا۔ وہ پلیل مایائی لیکائی کا ساکن بتایا گیا ہے۔
اسی دن منی پور پولیس نے امپھال ایسٹ ضلع کے پورومپیٹ تھانہ کے تحت آنے والے کھورئی کونسم لیکائی سے عسکریت پسند تنظیم پریپاک (پرو) کے بھتہ خوری کرنے والے ایک سرگرم کیڈر نِنگتھوجام ناناؤ میتئی عرف لنتھونگنگکپا (41) کو گرفتار کیا۔ پولیس کی ریاست میں اینٹی ایکسٹورشن (بھتہ خوری مخالف) مہم جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن