لوک سبھا اسپیکر اور وزیر داخلہ نے بال گنگادھر تلک کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر برائے امور داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ سمیت کئی رہنماو¿ں نے ہفتہ کو عظیم مجاہد آزادی ، قوم پرست مفکر اور ماہر تعلیم ’لوکمانیہ‘ بال گنگادھر تلک کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عق
LOKMANYA-BAL-GANGADHAR-TILAK-OM-BIRLA-AMIT-SHAH


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر برائے امور داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ سمیت کئی رہنماو¿ں نے ہفتہ کو عظیم مجاہد آزادی ، قوم پرست مفکر اور ماہر تعلیم ’لوکمانیہ‘ بال گنگادھر تلک کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا کے اسپیکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا،”ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے سرکردہ رہنما، قوم پرست مفکر اور ماہر تعلیم 'لوکمانیہ' بال گنگادھر تلک کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت! 'سوراج' کے اپنےنعرے کے ساتھ، انہوں نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی اور ہر فرد میں نئی توانائی پیدا کی۔

کیسری اور مراٹھا جیسے اخبارات کے ذریعے انہوں نے قومی شعور بیدار کیا،گنیشوتسو اور شیواجی جینتی جیسے عوامی پروگراموں کے ذریعے، انہوں نے عوام کو بیدار کیا اور تعلیم میں ان کی شراکت نے ہندوستانی سماج کو متحد اور خود اعتماد بنایا۔ جدوجہد، حب الوطنی اور عزت نفس سے بھری لوک مانیہ تلک کی زندگی ہر ہندوستانی کے لیے ہمیشہ کے لئے باعث ترغیب رہے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ بال گنگادھر تلک جدوجہد آزادی کی سرکردہ شخصیات میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے روشن خیالات اور بے مثال تنظیمی مہارتوں کے ذریعے ہندوستان کی تحریک آزادی کو ایک نئی سمت دی۔ ایک طرف، انہوں نے نوجوانوں کو تحریک آزادی میں شامل ہونے اور 'سوراج' کے عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔ دوسری طرف ان کی تحریریں برطانوی راج کے خلاف مزاحمت کی ایک طاقتور آواز بن گئیں۔ ثقافتی بیداری کے ذریعے ہر دل میں قوم پرستی کے شعلے کو جلانے والے تلک کی زندگی اور شخصیت ہر ایک کو ہمیشہ ’ملک مقدم‘ کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لوک مانیہ تلک نے اپنے رسالوں ”مراٹھا“ اور ”کیسری“ کے ذریعے قومی شعور بیدار کیا اور آزادی کے نظریات کو عوام تک پہنچایا۔ ان کی شاندار تخلیق”گیتا رہسیہ“ نے کرم یوگ، فرض سناشی اور قومی مذہب کا پیغام دیا۔

عوامی گنیش اتسو اور چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے، انہوں نے سماجی اتحاد، ثقافتی شعور اور قومی فخر میں نے نئی توانائی ڈالی۔ ان کا”سوراج میرا جنم سدھ ادھیکار ہے اور میں اسے لے کر رہوں گا“ کا نعرہ آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی، عزت نفس اور فرض شناسی کا احساس جگاتا ہے۔

پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ سوراج اور حب الوطنی کے بارے میں ان کے خیالات اور جدوجہد آزادی میں ان کی منفرد شراکت آج بھی ہر ایک کو قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ہم ہندوستانی جدوجہد آزادی کے سرکردہ رہنما، مکمل آزادی کے داعی اور عظیم سماجی مصلح لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کے لیے وقف کرتے ہوئے آپ نے گنیشوتسو اور شیواجی مہوتسو کے ذریعے لوگوں میں قومی شعور بیدار کیا۔ آپ کا بہترین زندگی کا فلسفہ، انقلابی کام کرنے کا انداز، اور مثالی خیالات آج بھی ہر ہندوستانی کو قومی مفاد کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande