
میسور، یکم اگست (ہ س)۔
وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو کرناٹک کے میسور دورے پررہیں گے۔ اس دوران وہ تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سوامی وویکانند سنسکرتک یوا کیندر-وویک سمارک کا افتتاح کریں گے۔ شہر کے نارائن شاستری روڈ پر واقع تاریخی نرنجن مٹھ احاطے میں تعمیر شدہ یہ اسمارک سوامی وویکانند کے سال 1892 میں مَیسور سفر کی یاد میں بنایا گیا ہے۔ تقریباً 81 ہزار مربع فٹ رقبے میں تیاراس مرکز کا مقصد سوامی وویکانند کے جیسے، ان کے افکاراور ہندوستانی تہذیب کا تعارف کرانا ہے۔ رام کرشن آشرم کے ٹرسٹ صدرمکتیدانند جی مہاراج نے یہ معلومات دی۔
وزیراعظم دوپہر 3.30 بجے وویک اسمارک کا افتتاح کرنے کے بعد رام کرشن آشرم جائیں گے۔ اس کے بعد وہ کے آر ایس روڈ پر واقع رام کرشن ودیا شالا کے ہال میں منعقدہ عوامی پروگرام میں حصہ لیں گے۔
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظرمیسورشہرمیں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد و رفت کے راستوں پر خصوصی سیکورٹی کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے مدنظر کچھ راستوں پرعارضی طورپرٹریفک کی پابندیاں اورراستوں کی تبدیلی کی گئی ہے۔ میسور شہر کی پولیس کمشنر سیما لاٹکر نے شہریوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
پروگرام میں رام کرشن آشرم کے مکتیدانند جی مہاراج، بیلور مٹھ کے گوتمانند جی مہاراج، کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، رکن پارلیمان یدوویر واڈیار، بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر اور مقامی رکن اسمبلی ہریش گوڑا سمیت کئی معزز شخصیات موجود رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن