
رانچی، یکم اگست (ہ س):۔
محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ کے 12 اضلاع میں 5 اگست کو شدید بارش کے پیشِ نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گرج چمک، آسمانی بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
شدید بارش کا امکان شمال مشرقی جھارکھنڈ کے دیوگھر، دمکا، گریڈیہ، گوڈا، جامتاڑا، پاکوڑ اور صاحب گنج اضلاع کے علاوہ وسطی خطے کے ہزاری باغ، کوڈرما، بوکارو اور دھنباد میں ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ سرائے کیلا میں اور سب سے کم 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ لاتیہار میں ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں سب سے زیادہ 23.6 ملی میٹر بارش دمکا ضلع کے مہارو علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کے روز رانچی اور اطراف کے علاقوں میں صبح سے بادل چھائے رہے، جبکہ وقفے وقفے سے ہلکی دھوپ بھی نکلتی رہی، جس کے باعث دن کے وقت ہلکی گرمی اور حبس محسوس کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ