انڈسٹریل بایوٹیک پارک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ
انڈسٹریل بایوٹیک پارک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں، یکم اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کٹھوعہ کے گھٹی علاقے میں قائم شمالی ہندوستان کا پہلا انڈسٹریل
Dr jatinder


انڈسٹریل بایوٹیک پارک سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں، یکم اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کٹھوعہ کے گھٹی علاقے میں قائم شمالی ہندوستان کا پہلا انڈسٹریل بایوٹیک پارک جموں و کشمیر کو بایوٹیکنالوجی اور اختراع کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھارنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ کٹھوعہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارک اسٹارٹ اپس، نوجوان صنعت کاروں، سائنس دانوں، محققین اور طلبہ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پارک میں جڑی بوٹیوں اور خوشبودار پودوں پر تحقیق، جدید لیبارٹریوں، ہربل ایکسٹریکشن، فرمنٹیشن اور پلانٹ ٹشو کلچر جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں قائم بایونیسٹ انکیوبیٹر اس وقت 15 اسٹارٹ اپس کی معاونت کر رہا ہے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل اور سی ایس آئی آر۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو میڈیسن جموں کے درمیان بایوٹیک پارک کے آپریشن کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت منصوبے پر آئندہ تین برسوں میں 15 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔تقریب میں رکن اسمبلی راجیو جسروٹیا، ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد، کمشنر سکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ببیلا رکھوال، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راجیش شرما سمیت سائنس دان، سرکاری افسران، صنعت کار اور طلبہ بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande