وائس ایڈمرل اے این پرمود نے بھارتی بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ بھارتی بحریہ میں ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے وائس ایڈمرل اے این پرمود نے ہفتہ کو بھارتی بحریہ کے نائب سربراہ (وائس چیف آف نیول اسٹاف) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے وائس ایڈمرل ترون سوبتی کی ج
وائس ایڈمرل اے این پرمود نے بھارتی بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ بھارتی بحریہ میں ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے وائس ایڈمرل اے این پرمود نے ہفتہ کو بھارتی بحریہ کے نائب سربراہ (وائس چیف آف نیول اسٹاف) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے وائس ایڈمرل ترون سوبتی کی جگہ لی ہے، جو 38 برس سے زائد کی شاندار خدمات کے بعد 31 جولائی کو ریٹائر ہوئے۔بھارتی بحریہ کے مطابق، نیول اکیڈمی، گوا کے 38ویں انٹیگریٹڈ کیڈٹ کورس کے سابق طالب علم وائس ایڈمرل اے این پرمود یکم جولائی 1990 کو بھارتی بحریہ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ سی کنگ ایئر آپریشنز آفیسر اور کمیونیکیشن و الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر ہیں۔ انہوں نے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن اور نیول وار کالج، گوا سے نیول ہائر کمانڈ کورس بھی مکمل کیا ہے۔36 برس سے زائد پر محیط اپنے فوجی کیریئر میں انہوں نے بحری اوربری دونوں محاذوں پر مختلف کمانڈ، آپریشنل، تربیتی اور اسٹاف ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔بحری خدمات کے دوران انہوں نے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس راجپوت میں ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ اینٹی سب میرین وارفیئر پیٹرول ویسل آئی این ایس ابھیے، لینڈنگ شپ ٹینک (لارج) آئی این ایس شاردول اور گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس ستپورا کی کمان بھی سنبھال چکے ہیں۔ گلوان واقعے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن اسنو لیپرڈ کے دوران وہ ویسٹرن فلیٹ میں فلیٹ آپریشنز آفیسر بھی رہے۔ انہوں نے 1999 کے آپریشن وجے اور 2001 کے آپریشن پراکرم میں بھی حصہ لیا۔خشکی پر تعیناتی کے دوران انہوں نے نیول ایئر اسٹیشن آئی این ایس اُتکروش(شری وجئے پورم) کی کمان سنبھالی اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ بحریہ کے ہیڈکوارٹر میں ان کی اہم ذمہ داریوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر نیول ایئر اسٹاف، ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈائریکٹر ایئرکرافٹ ایکوزیشن شامل رہے۔ وہ 2006 سے 2009 تک ٹیکٹیکل آڈٹ گروپ اور 2016 سے 2019 تک انڈین نیول اسٹریٹجک اینڈ آپریشنل کونسل کے رکن بھی رہے۔ان کی نمایاں خدمات اور مؤثر آپریشنل قیادت کے اعتراف میں انہیں 2024 میں ’اَتی وششٹ سیوا میڈل‘اور 2025 میں’یُدھ سیوا میڈل‘ سے نوازا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande