ملک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں اس ہفتے شدید بارش کے آثار
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ ملک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں کے مختلف مقامات پر اس ہفتے شدید بارش کے آثار ہیں۔ وہیں، دہلی-این سی آر میں اتوار کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر میں اتوار ک
علامتی تصویر


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ ملک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں کے مختلف مقامات پر اس ہفتے شدید بارش کے آثار ہیں۔ وہیں، دہلی-این سی آر میں اتوار کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر میں اتوار کی صبح سے دوپہر کے درمیان کچھ جگہوں پر درمیانی ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ رات میں بھی یہی سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دارالحکومت میں اس دن کا زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 34-32 ڈگری سیلسیس اور 27-25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 3 اور 4 اگست کو بھی یہی صورت حال بنی رہے گی۔ اس دن کا درجہ حرارت بھی معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، مشرقی اتر پردیش، مشرقی راجستھان، مغربی راجستھان اور پنجاب میں 2 سے 5 اگست کے درمیان کہیں کہیں بہت شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔ وسطی ہندوستان کے مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں 4 سے 7 اگست کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

مشرقی ہندوستان کے انڈمان اور نکوبار جزائر، ذیلی ہمالیائی مغرب بنگال، سکم، گنگا کے میدانی علاقوں والے مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار اور اڈیشہ میں 2 سے 7 اگست کے دوران کہیں کہیں بہت شدید بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 5 سے 7 اگست کے دوران کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

مغربی ہندوستان کے کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات خطے، سوراشٹر اور کچھ میں اگلے 6-5 دنوں کے دوران کہیں کہیں شدید بارش کا اندازہ ہے۔جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کیرالہ، ماہے، ساحلی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں کچھ جگہوں پر انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات خطے میں کچھ جگہوں پر انتہائی شدید بارش (30 سینٹی میٹر)، مدھیہ مہاراشٹر، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بہت شدید بارش (21 سینٹی میٹر)، ذیلی ہمالیائی مغرب بنگال اور سکم، ساحلی کرناٹک، میگھالیہ میں بہت شدید بارش (12-20 سینٹی میٹر)، اتراکھنڈ، مغربی مدھیہ پردیش، کونکن، گوا، جھارکھنڈ، لکشدیپ اور ناگالینڈ میں شدید بارش (11-7 سینٹی میٹر) درج کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande