
ممبئی، یکم اگست (ہ س)۔ پالگھر ضلع میں جولائی میں دو مراحل میں ہوئی موسلا دھار بارش نے تباہی مچائی ہے۔ شدید بارش اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔ 15,802 گھروں میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق، ضلع کو تقریباً 180 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر اندرانی جاکھڑ نے بتایا کہ دہانو، تلاسری اور پالگھر تحصیلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اب تک 15 مہلوکین کے خاندانوں کوچار-چار لاکھ روپے اور 9,365 متاثرہ خاندانوں کوپانچ -پانچ ہزار روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز بھی تیار کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد