گائوں میں سہولتوں کا فروغ حکومت کی ترحیج : شرون کمار
گائوں میں سہولتوں کا فروغ حکومت کی ترحیج : شرون کمارپٹنہ، یکم اگست (ہ س)۔ دیہی ترقیات و اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار نے ہفتہ کو کہا کہ دیہی علاقوں میں سہولیات کی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ سرکاری محکم
گائوں میں سہولتوں کا فروغ حکومت کی ترحیج:شرون کمار


گائوں میں سہولتوں کا فروغ حکومت کی ترحیج : شرون کمارپٹنہ، یکم اگست (ہ س)۔ دیہی ترقیات و اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار نے ہفتہ کو کہا کہ دیہی علاقوں میں سہولیات کی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ سرکاری محکمے بھی تمام پنچایتوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ گاؤں کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ باتیں نوادہ ضلع کے وارث علی گنج بلاک کے چک وائے پنچایت کے بلوا پر گاؤں میں نو تعمیر شدہ داخلی دروازے کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ داخلی دروازے کی تعمیر پنچایت مکھیا مرتیونجے کمار اور پنچایت سکریٹری ونود کی مدد سے کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر وارث علی گنج کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر امت کمار، بلاک پنچایتی راج افسر شکیل احمد اور وارڈ نمبر 4 کی وارڈ ممبر پرتیبھا کماری بھی موجود تھیں۔وزیر جناب شرون کمار نے کہا کہ اس داخلی دروازے سے گاؤں کی شناخت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔ پنچایت سطح پر اس طرح کے کام مقامی لوگوں میں فخر کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ پروگرام میں نائب مکھیا راجیش کمار، سرپنچ راج نیتی شرما، سماجی کارکن پنکج مہتو اور کرشنا سنگھ، پی اے سی ایس کے صدر بدھن روی داس، جے ڈی یو ضلع صدر راجکشور ڈانگی، بلاک صدر اجے رائے، سونو مکھیا، نواس مکھیا، اور سچن کمار کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande