سری رام ساگر سے ریت نکالنے کیلئے تلنگانہ حکومت نے مرکزی حکومت سے رجوع کیا
حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔ آنجہانی سابق وزیراعظم جواہرلعل نہرو کے ہاتھوں سال 1963 میں افتتاح کئے گئے سری رام ساگر پروجیکٹ میں بہت زیادہ ریت جمع ہوجانے کے سبب اس وقت اِس ڈیم میں صرف87 فیصد ٹی ایم سی پانی ہی جمع ہورہا ہے جبکہ اس کی کل صلاحیت 112 ٹی
سری رام ساگر پروجیکٹ سے حکومت ریت نکالنے کیلئے مرکزسے رجوع


حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔

آنجہانی سابق وزیراعظم جواہرلعل نہرو کے ہاتھوں سال 1963 میں افتتاح کئے گئے سری رام ساگر پروجیکٹ میں بہت زیادہ ریت جمع ہوجانے کے سبب اس وقت اِس ڈیم میں صرف87 فیصد ٹی ایم سی پانی ہی جمع ہورہا ہے جبکہ اس کی کل صلاحیت 112 ٹی ایم سی کی تھی۔ ریاستی حکومت ریت نکالنے کیلئے مرکزی حکومت سے رجوع کر رہی ہے جواس مسئلہ کوماہرین کی ایک کمیٹی کے حوالے کرے گی تاکہ اِس پروجیکٹ میں جمع ریت کونکالاجاسکے اوراس کی پانی جمع کرنے کی صلاحیت کو بڑھایاجاسکے۔

ریاستی حکومت کے تین وزرا اتم کمارریڈی، سریدھر بابو اور وویک وینکٹ سوامی ،حکومت کے مشیر سدرشن ریڈی،ایم ایل اے بودھن ، نظام آباد دیہی کے ایم ایل اے گوپتی اوراردو اکیڈیمی کے صدرنشین طاہر بن حمدان نے آج پروجیکٹ کا تفصیل سے معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ ریت جمع ہونے سے پہلے اِس پروجیکٹ سے 16 لاکھ ایکڑزمین کوسیراب کیاجارہا تھا جواب گھٹ کر 9 لاکھ 65 ہزار ہیکٹر رہ گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande