
حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔
گوداوری ندی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کے بعد حکام نے بھدراچلم میں تیسرے سیلاب کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ گوداوری کی سطح 55.1 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد نشیبی علاقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ حکام کے مطابق دریا کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظراحتیاطی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضلعی انتظامیہ اورڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پرسختی کے ساتھ عمل کریں۔ پانی کی سطح میں مزید اضافے کے امکان کے پیش نظرامدادی اوربچاؤ ٹیموں کو بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھاگیاہے۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق