
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ جولائی کے مہینے میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولیابی سالانہ بنیاد پر 15.40 فیصد بڑھ کر 2.11 لاکھ کروڑ روپے کی سطح کو عبور کرگئی۔ موجودہ مالیاتی سال 27-2026 میں دوسری بار گراس گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کلیکشن دو لاکھ کروڑ روپے کی سطح سے زیادہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں گراس جی ایس ٹی کلیکشن تقریباً 2.43 لاکھ کروڑ روپے ہوا تھا، جو ابھی تک جی ایس ٹی کلیکشن کا آل ٹائم ہائی ریکارڈ ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں گراس جی ایس ٹی کلیکشن 1.83 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔ اسی طرح سال 2026 میں جولائی کے پیشتر مہینے کی بات کی جائے تو جون 2026 میں گراس جی ایس ٹی کلیکشن 1.95 لاکھ کروڑ روپے کا تھا۔ اس طرح جولائی 2026 میں سالانہ اور ماہانہ دونوں بنیادوں پر گراس جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں درآمدات کے مد میں جی ایس ٹی کلیکشن 28.80 فیصد کے اضافے کے ساتھ 66,511 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دیسی لین دین سے ہونے والا جی ایس ٹی کلیکشن بھی 10.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.45 لاکھ کروڑ کی سطح پر پہنچ گیا۔
وزارت کی جانب سے آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس سال جولائی کے مہینے میں جمع ہوئے کل جی ایس ٹی کا رقم 2,11,205 کروڑ روپے کی رہی۔ اس مہینے کے دوران سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے 39,835 کروڑ روپے کا کلیکشن ہوا۔ اسی طرح اسٹیٹ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ایس جی ایس ٹی) سے 47,881 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا گیا۔ وہیں، انٹیگریٹڈ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) سے 1.23 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا کلیکشن ہوا۔
اگر ٹیکس ریفنڈ کی بات کی جائے تو جولائی کے مہینے کے دوران ٹوٹل ٹیکس ریفنڈ کی رقم 13.10 فیصد بڑھ کر 29,968 کروڑ روپے رہی۔ ریفنڈ کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد گراس جی ایس ٹی ریونیو 1.81 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن