
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر رہنماو¿ں نے ہفتہ کو گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ مرمو نے ایکس پر لکھا کہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں 2026میں مردوں کے جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے یشویر سنگھ، ڈیکاتھلون میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی تیجسون شنکر اور خواتین کے57کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر یامنی موریہ کی شاندار کارکردگی نے ملک کو بے پناہ فخر اور خوشیوں کا احساس کرایاہے۔ ان کی اس جیت نے ہندوستان کو جوڈو کاتیسرا تمغہ دلایا ہے، جو اس کھیل میں ملک کی بڑھتی ہوئی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کی ہمت، پختہ ارادے اور لڑنے کے جذبے نے ملک کو عزت بخشی ہے۔
سی پی رادھا کرشنن نے مردو ں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں نیرج چوپڑا (چاندی کا تمغہ) اور یشویر سنگھ (کانسہ کا تمغہ) کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیکاتھلون میں دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی بن کر تاریخ رقم کرنے کے لئے تیجسون شنکر اور خواتین کے 57 کلوگرام جوڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو تیسرا تمغہ دلانے والی یامنی موریہ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کامیابیاںان کے ہنر، لگن اور ایتھلیٹس کی عکاسی کرتی ہے۔ ملک آپ کی کامیابی کا جشن مناتا ہے اور آنے والے برسوں میں کھلاڑی مزید بہت کچھ حاصل کریں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی مسلسل تاریخ رقم کر رہے ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تیجسون شنکر نے گلاسگو گیمز میں مردوں کے ڈیکاتھلون مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 10 مقابلوں میں شاندار آل راو¿نڈ کارکردگی پیش کی۔ وہ ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔ جوڈو کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی یامنی موریہ نے بہت اچھا کھیلا اور جوڈو کے لیے ان کا جنون ان کی کارکردگی سے واضح طور پر عیاں ہے۔ ان کی اس کامیابی سے مستقبل میں بہت سے نوجوان جوڈو کی طرف راغب ہوں گے ۔
نیرج چوپڑا نے گلاسگو میں مردوں کےنیزہ پھینک میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے ایک بار پھر غیر معمولی مستقل مزاجی، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کامیابی ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس کراتی ہے۔ مردوں کے نیزہ پھینک مقابلے میں یشویر سنگھ نے شاندار تھرو کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ حاصل کیا جو ان کے جذبے اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کی کامیابی بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو جوڈو کی جانب راغب کرے گی۔
برلا نے کہا کہ گلاسگو میں جوڈو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی یامنی موریہ اور مردوں کے نیزہ پھینک مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے یشویر سنگھ کی نمایاں کامیابیاں ان کی غیر متزلزل لگن، نظم و ضبط اور مسابقتی جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ تیجسون شنکر نے بھی مردوں کے ڈیکاتھلون میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ ڈیکاتھلون میں یہ ہندوستان کا پہلا دولت مشترکہ کھیلوں کا تمغہ ہے۔ آنے والے برسوں میں آپ کی مسلسل کامیابی او ر مزید حصولیابیوں کے لئے نیک تماوں کا اظہار کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد