فیملی سرٹیفکیٹ سے سرکاری کام آسان ہوں گے،حکومت کی نئی پیشکش
حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔حکومتِ تلنگانہ نے ریاست بھر میں فیملی سرٹیفکیٹ کی سہولت کاآغازکردیا ہے۔ اب یہ سرٹیفکیٹ تمام تحصیلدار(ایم آراو) دفاتراور می سیوا مراکز پرحاصل کیاجاسکتا ہے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کا مقصد ہر خاندان
فیملی سرٹیفکیٹ سے سرکاری کام آسان ہوں گے،حکومت کی نئی پیشکش


حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔حکومتِ تلنگانہ نے ریاست بھر میں فیملی سرٹیفکیٹ کی سہولت کاآغازکردیا ہے۔ اب یہ سرٹیفکیٹ تمام تحصیلدار(ایم آراو) دفاتراور می سیوا مراکز پرحاصل کیاجاسکتا ہے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کا مقصد ہر خاندان کو ایک مستند دستاویز فراہم کرنا ہے، جس میں خاندان کے تمام افراد کی تصدیق شدہ معلومات ایک ہی جگہ درج ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جب بھی کسی سرکاری محکمہ، ادارے یاکسی دوسرے نظام کوخاندانی معلومات درکار ہوں، یہ سرٹیفکیٹ ایک قابلِ قبول اورمستند دستاویز کے طور پراستعمال کیاجاسکےگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) ووٹر اندراج مہم کے دوران بھی فیملی سرٹیفکیٹ ایک قابلِ قبول دستاویز کے طورپرتسلیم کیاجائےگا۔ حکومت کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ پہلے سے موجود اور تصدیق شدہ سرکاری ریکارڈ، جیسے راشن کارڈ، آروگیہ شری، فائن رائس اسکیم اوردیگر فلاحی منصوبوں کے اعداد و شمارکی بنیاد پرتیارکیاگیا ہے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں اپنے خاندان کی سرکاری اور مستند معلومات پر مشتمل دستاویز درکار ہو تو وہ اپنے قریبی تحصیلدار (ایم آر او) دفتر یا می سیوا مرکز سے فیملی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande