کولگام میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کی اعلی سطحی جانچ کی جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ
کولگام میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کی اعلی سطحی جانچ کی جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ جموں، یکم اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کولگام میں دہشت گردانہ حملے میں دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے بعد مرکز کی سیکورٹی پالیسی پر سوال اٹ
Dy cm jk


کولگام میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کی اعلی سطحی جانچ کی جائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

جموں، یکم اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کولگام میں دہشت گردانہ حملے میں دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت کے بعد مرکز کی سیکورٹی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سریندر چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ 37 برس سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا، لیکن چھ برس گزرنے کے باوجود بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں جاری ہیں، جس پر مرکزی حکومت کو جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردانہ واقعات، جن میں 22 جولائی کو اننت ناگ میں ایک پولیس اہلکار اور 31 جولائی کو کولگام میں دو مہاجر مزدوروں کی ہلاکت شامل ہے، ایسے وقت میں پیش آئے جب نیشنل کانفرنس نے 20 جولائی کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا ہے، دہشت گردانہ حملے اس معاملے کو پس منظر میں دھکیل دیتے ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ امن کو سبوتاژ کرنے والوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ان دعوؤں پر بھی سوال اٹھایا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے تو پھر دہشت گردانہ حملے کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا اور یوم آزادی کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود کولگام میں حملہ تشویشناک ہے، اس لیے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande