
سٹی پولیس کا منشیات فروشوں پر شکنجہ، لاکھوں کا ڈرگز برآمدحیدرآباد، یکم اگست (ہ س)۔ حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ وِنگ نے حسینی عالم پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی منشیات فروش اور ممبئی سے منشیات لانے والے ایک ٹرانسپورٹرسمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے تقریباً 13.24 لاکھ روپے مالیت کی ہائیڈروپونک گانجہ (او جی)، کوکین اورایل ایس ڈی کے بلَوٹس برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد سیف (31)، پیشہ ڈرائیور اور ساکن ببری الاوہ، چار مینار اور سمیر بابو بھائی واگھیلا (25)، بے روزگار اور ممبئی کے کرلاویسٹ کارہائشی، کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضےسے 120 گرام ہائیڈروپونک گانجہ (اوجی)، 5 گرام کوکین، 27 ایل ایس ڈی بلَوٹس، دوموبائل فون اورایک ماروتی سوزوکی بلینو کار برآمد کی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 13.24 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد سیف مبینہ طور پر ممبئی میں مقیم مفرورمنشیات سپلائرآدتیہ سے سمیرواگھیلا کے ذریعے منشیات حاصل کرتا تھا، جبکہ سمیر ان کھیپوں کوحیدرآباد پہنچاتا تھا۔ محمد سیف پر الزام ہے کہ وہ شہرمیں اپنے مقامی نیٹ ورک کے ذریعے ان منشیات کوصارفین تک فروخت کرتا تھا۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان زیادہ منافع کمانے اورعیش وعشرت کی زندگی گزارنے کے لیے یہ منشیات مہنگے داموں فروخت کرتے تھے اورخرید و فروخت کے تمام معاملات موبائل فون کے ذریعے انجام دیتے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق