کشمیر کے کرائم برانچ نے 3.11 کروڑ روپے کوآپریٹو بینک غبن کیس میں 2 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سرینگر، یکم اگست (ہ س): اقتصادی جرائم ونگ ای او ڈبلیو کشمیر نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے سنٹرل کوآپریٹو بینک کی لنگیٹ برانچ سے تقریباً 3.11 کروڑ روپے کے مبینہ غبن کے سلسلے میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ
کشمیر کے کرائم برانچ نے 3.11 کروڑ روپے کوآپریٹو بینک غبن کیس میں 2 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی


سرینگر، یکم اگست (ہ س): اقتصادی جرائم ونگ ای او ڈبلیو کشمیر نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے سنٹرل کوآپریٹو بینک کی لنگیٹ برانچ سے تقریباً 3.11 کروڑ روپے کے مبینہ غبن کے سلسلے میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ، جموں و کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے ایف آئی آر نمبر 25/2016 میں سیکشن 420، 468، 471 اور 120-بی چیف جوڈیشل کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات اس وقت کے رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، جموں و کشمیر کے تحریری مواصلت کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں، جس میں سنٹرل کوآپریٹو بینک، بارہمولہ کی مختلف شاخوں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور غبن کا الزام لگایا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران، یہ ثابت ہوا کہ لنگیٹ برانچ کے اس وقت کے برانچ مینیجر نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر فرضی قرضوں کی منظوری دی اور اپنے مقرر کردہ مالیاتی اختیار سے کہیں زیادہ اوور ڈرافٹ کی اجازت دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 3.11 کروڑ روپے کا غلط استعمال کیا گیا انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہوئے اور اس کے مطابق چارج شیٹ کو عدالتی فیصلے کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں جن لوگوں کو چارج شیٹ کیا گیا ہے ان میں غلام محمد بیگ، ریٹائرڈ برانچ منیجر ، اور عبدالحمید گوجری، کیشیئر-کم-کلرک قابل ذکر ہیں ۔کرائم برانچ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس طرح کے معاشی دھوکہ دہی کے خلاف چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع بروقت فراہم کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande