کابینہ وزیر جاوید رانا نے غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کی سخت مزمت کی
کابینہ وزیر جاوید رانا نے غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کی سخت مزمت کی جموں، یکم اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے کابینہ وزیر جاوید رانا نے کولگام میں دہشت گردانہ حملے کے دوران دو غیر مقامی مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور سفاکا
Javeed rana


کابینہ وزیر جاوید رانا نے غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کی سخت مزمت کی

جموں، یکم اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے کابینہ وزیر جاوید رانا نے کولگام میں دہشت گردانہ حملے کے دوران دو غیر مقامی مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور سفاکانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں جاوید رانا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ روزگار کی تلاش میں جموں و کشمیر آنے والے بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد اپنی روزی روٹی کمانے کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے تھے، لیکن دہشت گردوں نے انہیں بے دردی سے قتل کر دیا۔

وزیر نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے اور اس قسم کے وحشیانہ واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ سیکورٹی میں ممکنہ کوتاہی سے متعلق سوال پر جاوید رانا نے کہا کہ امن و قانون کا معاملہ جموں و کشمیر حکومت کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات سے متعلق سوالات مرکزی وزارتِ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں سے کیے جانے چاہئیں کیونکہ وہی اس بارے میں جواب دینے کے مجاز ہیں۔

واضح رہے کہ کولگام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande