نوجوانوں سے معافی مانگنے کے بجائے خود کو مظلوم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیر اعظم : کانگریس
نئی دہلی، یکم اگست ( ہ س ) : کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ میڈیکل داخلہ جاتی امتحان نیٹ پیپر لیک معاملہ میں خود کو مظلوم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم
कांग्रेस महासचिव (संचार) जयराम रमेश (फाइल फोटो)।


نئی دہلی، یکم اگست ( ہ س ) : کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ میڈیکل داخلہ جاتی امتحان نیٹ پیپر لیک معاملہ میں خود کو مظلوم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قوم سے معافی مانگنے کے بجائے خود کو اس معاملے میں مظلوم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اپنے مخالفین اور سابق وزرائے اعظم پر توہین آمیز تبصرے کرتے ہیں اور جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو این ٹی اے پیپر لیک، طلبہ کے احتجاج پر کاروائی ، رام مندر ٹرسٹ سے متعلق تنازعہ اور نوٹ بندی جیسے فیصلوں کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

----------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande