سابق وزیر امباٹی رام بابو کے خلاف سی آئی ڈی میں مقدمہ درج
سابق وزیر امباٹی رام بابو کے خلاف سی آئی ڈی میں مقدمہ درجحیدرآباد، یکم اگست (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آرسی پی) کے رہنما امباٹی رام بابوکے خلاف مبینہ طور پر ایک اے آئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے معاملے میں سی
سابق وزیر امباٹی رام بابو کے خلاف سی آئی ڈی میں مقدمہ درج


سابق وزیر امباٹی رام بابو کے خلاف سی آئی ڈی میں مقدمہ درجحیدرآباد، یکم اگست (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آرسی پی) کے رہنما امباٹی رام بابوکے خلاف مبینہ طور پر ایک اے آئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے معاملے میں سی آئی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امباٹی رام بابو نے ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکی تھی، جس میں مرکزی وزیر پیماسانی چندر شیکھر کو ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ یہ ویڈیو مرکزی وزیر کو بدنام اور سیاسی طور پر شرمندہ کرنے کے مقصد سے تیار اور نشرکی گئی۔ اس معاملے میں ٹی ڈی پی رہنماؤں کی شکایت کی بنیاد پرمنگل گیری سی آئی ڈی دفتر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مرکزی وزیر کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ سی آئی ڈی نے شکایت موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس حکام ویڈیو کی تیاری ،اسے سوشل میڈیا میں پوسٹ کرنے اوراس کے پس پردہ مقصد سمیت دیگرپہلووں کی جانچ کرریے ہیں۔ یہ معاملہ آندھرا پردیش میں حکمراں تلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)اوراپوزیشن وائی ایس آر سی پی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande