کشی نگر: برساتی نہر میں ڈوبنے والی تین بچیوں کی لاشیں برآمد،12 گھنٹے بعد تلاشی مہم ختم ہوئی
کشی نگر،یکم اگست (ہ س)۔ اترپردیش میں کشی نگر ضلع کے نیبوا نورنگیا تھانہ علاقے کے دوبولی گاو¿ں کے قریب برساتی نہر میں ڈوبنے والی تین بچیوں کی لاشیں ہفتہ کی صبح برآمد کر لی گئیں۔ جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے پیش آنے والے اس حادثے کے بعد پولیس، انتظامی
CANAL-DIPPED-GIRLS-DEAD-BODY


کشی نگر،یکم اگست (ہ س)۔ اترپردیش میں کشی نگر ضلع کے نیبوا نورنگیا تھانہ علاقے کے دوبولی گاو¿ں کے قریب برساتی نہر میں ڈوبنے والی تین بچیوں کی لاشیں ہفتہ کی صبح برآمد کر لی گئیں۔ جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے پیش آنے والے اس حادثے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل بچاو¿ کاموں میں مصروف تھیں۔ تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد تینوں بچیوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔

معلومات کے مطابق جمعہ کی شام کھیلتے ہوئے تینوںبچیاں ایک پل کے قریب چلی گئیں اورتینوں اس پر بیٹھ گئیں۔ اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور برساتی نالے میں جا گریں۔ تیز بہاو کی وجہ سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں لاپتہ ہو گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، انتظامی حکام اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ رات بھر تلاشی مہم چلائی گئی۔ ہفتہ کی صبح کافی کوشش کے بعد ٹیم نے تینوں بچیوںکی لاشیں نکال لیں۔

مرنے والی بچیوں کی شناخت سپنا (14)، کنجن (11) اور چھوٹی (10) کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ ایک ہی خاندان کی تین بچیوں کی ہلاکت پر اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے ۔ پڈرونا کے ایس ڈی ایم راجیو نگم اور تحصیلدار ابھیشیک مشرا جائے وقوعہ پر پہنچے اور اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande