صرافہ بازار میں سونے کی چمک میں اضافہ، چاندی کی قیمت برقرار
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س): ملک کے گھریلوصرافہ بازار میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 250 سے 270 روپے فی 10 گرام تک م
صرافہ بازار میں سونے کی چمک میں اضافہ، چاندی کی قیمت برقرار


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س):

ملک کے گھریلوصرافہ بازار میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 250 سے 270 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد بیشتر شہروں میں 24 کیرٹ سونا 1,44,610 روپے سے 1,44,760 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,560 روپے سے 1,32,710 روپے فی 10 گرام کے درمیان دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث دہلی کے صرافہ بازار میں چاندی آج بھی 2,34,900 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

اہم شہروں میں سونے کی قیمتیں درج ذیل رہیں:

دہلی: 24کیرٹ سونا 1,44,760 روپے، 22 کیرٹ 1,32,710 روپے فی 10 گرام۔

ممبئی: 24 کیرٹ 1,44,610 روپے، 22 کیرٹ 1,32,560 روپے۔

احمد آباد: 24کیرٹ 1,44,660 روپے، 22 کیرٹ 1,32,610 روپے۔

چنئی: 24 کیرٹ 1,44,610 روپے، 22 کیرٹ 1,32,560 روپے۔

کولکاتا: 24 کیرٹ 1,44,610 روپے، 22 کیرٹ 1,32,560 روپے۔

بھوپال: 24 کیرٹ 1,44,660 روپے، 22 کیرٹ 1,32,610 روپے۔

جے پور: 24 کیرٹ 1,44,760 روپے، 22 کیرٹ 1,32,710 روپے۔

پٹنہ: 24کیرٹ 1,44,660 روپے، 22 کیرٹ 1,32,610 روپے۔

لکھنو¿: 24 کیرٹ1,44,760 روپے، 22 کیرٹ 1,32,710 روپے فی 10 گرام۔

اسی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیر ٹ سونا 1,44,610 روپے فی 10 گرام جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,560 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande