نتیش کمار کے خوابوں کو پورا کر رہی ہےموجودہ این ڈی اے حکومت : جے ڈی یو
پٹنہ، یکم اگست (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ترجمان شمبھوناتھ سنہا اور ریاستی ترجمان چندن کمار سنگھ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت پارٹی کے قومی صدر اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سال 2025سے 2030کے در
نتیش کمار کے خوابوں کو پورا کر رہی ہےموجودہ این ڈی اے حکومت : جے ڈی یو


پٹنہ، یکم اگست (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ترجمان شمبھوناتھ سنہا اور ریاستی ترجمان چندن کمار سنگھ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت پارٹی کے قومی صدر اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سال 2025سے 2030کے درمیان پانچ سالو ں میں ریاست کے نوجوانوں کو ایک کروڑ سرکاری نوکری اور روزگار فراہم کرانے کا جو تاریخی عہد لیا تھا۔ اسے موجودہ این ڈی اے حکومت پورا کرنے کے لئے پوری وابستگی کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں 172,000 نئی بھرتیوں کا اعلان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر سنجیدگی سے عمل کر رہی ہے۔ اس کے علاہ ٹی آر ۔ 4 کے ذریعے 32,000 اساتذہ کی بھرتی کا حالیہ فیصلہ تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ این ڈی اے حکومت نتیش کمار کے ترقیاتی وژن اور عوامی بہبود کے وعدوں کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ حکومت کا ہر فیصلہ بہار کے نوجوانوں کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے مقصد سے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے حکومت اپنے دور اقتدار میں ایک کروڑ سے زیادہ سرکاری ملازمتیں اور روزگار فراہم کرنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ترجیح محض اعلانات ہی نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کے خوابوں کو بروقت عملی جامہ پہنانا ہے۔ بہار میں روزگار پیدا کرنے کی یہ رفتار مستقبل میں مزید تیز ہوگی جس سے ریاست کے لاکھوں نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande