بھلسوا لینڈ فل سائٹ سے 99.07 لاکھ میٹرک ٹن پرانے فضلہ کو ٹھکانے لگایا گیا؛ 15 اکتوبر تک مکمل ہوگا کام
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے شمال مغربی دہلی کے بھلسوا میں واقع لینڈ فل (بڑے کوڑے کے ڈھیر)سے اب تک 99.07 لاکھ میٹرک ٹنپرانے فضلے کو ٹھکانے لگا کر ہٹا دیا ہے۔ حکومت کا مقصد 15 اکتوبر تک کوڑے کے اس پہاڑ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ مکانا
BHALSWA-WASTE-REMOVAL-INSPECTION


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے شمال مغربی دہلی کے بھلسوا میں واقع لینڈ فل (بڑے کوڑے کے ڈھیر)سے اب تک 99.07 لاکھ میٹرک ٹنپرانے فضلے کو ٹھکانے لگا کر ہٹا دیا ہے۔ حکومت کا مقصد 15 اکتوبر تک کوڑے کے اس پہاڑ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے ہفتہ کو بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) اور وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ پرانے فضلے کو ٹھکانے لگائے جانے کے کام کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس سال مارچ کے دوران جمع ہونے والے تمام فضلہ کو 31 دسمبر تک ہٹانے کا ہدف ہے۔

وزیر نے ایم سی ڈی کو ہدایت دی کہ لینڈ فل سائٹ پر آنے والے تازہ فضلہ کی پروسیسنگ میں تیزی لائی جائے تاکہ ٹھکانے لگانے کی رفتار میں مزید اضافہ ہو اور سائنسی فضلے کے انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

منوہر لال نے کہا کہ بھلسوا کے مقام پر بروقت صفائی اور پرانے فضلہ کو مکمل طور پر ٹھکانے لگانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اس معائنہ سے یہ پیغام گیا کہ مرکزی حکومت شہری علاقوں میں ٹھوس فضلہ کے انتظام اور ماحولیاتی بہتری کے لیے سنجیدہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande