آسام سیلاب: گوتم اڈانی نے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 11 کروڑ روپے کا عطیہ دیا
گوہاٹی، یکم اگست (ہ س)۔ آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ملک بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیر اعلیٰ ریلیف ف
آسام سیلاب: گوتم اڈانی نے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 11 کروڑ روپے کا عطیہ دیا


گوہاٹی، یکم اگست (ہ س)۔ آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ملک بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 11 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں اچانک معلوم ہوا کہ گوتم اڈانی نے آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یہ خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ ان کے مطابق اڈانی ہمیشہ تشہیر سے دور رہتے ہوئے خاموشی سے فلاحی کام انجام دیتے ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے صرف مالی تعاون ہی نہیں کیا بلکہ مختلف ذرائع سے وسائل فراہم کرکے ہزاروں متاثرہ خاندانوں تک بروقت امداد پہنچانے میں بھی خاموشی سے کردار ادا کیا۔ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ گوتم اڈانی نے آسام کی ترقی کے سفر میں سرمایہ کاری کے ذریعے جس اعتماد اور عزم کا اظہار کیا، اسی جذبے کے ساتھ وہ آج مشکل کی اس گھڑی میں بھی ریاست کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کے لیے وہ گوتم اڈانی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں سماج کے مختلف طبقات کی جانب سے امدادی تعاون مسلسل موصول ہو رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عطیہ کی جانے والی ہر رقم کو مکمل شفافیت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ متاثرین کی بحالی اور ان کی زندگی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande