جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پرآمدورفت معطل، جموں سے امرناتھ یاترا بھی روک دی گئی
جموں، یکم اگست (ہ س)۔ جموں۔ سرینگرقومی شاہراہ مسلسل دوسرے روزبھی بند رہنے کے باعث ہفتہ کوبھگوتی نگریاترا بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کا کوئی نیا قافلہ کشمیرروانہ نہیں کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ادھم پور کے لدھا۔سمرولی سیکٹر میں شاہراہ کی
Amarnath


جموں، یکم اگست (ہ س)۔

جموں۔ سرینگرقومی شاہراہ مسلسل دوسرے روزبھی بند رہنے کے باعث ہفتہ کوبھگوتی نگریاترا بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کا کوئی نیا قافلہ کشمیرروانہ نہیں کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ادھم پور کے لدھا۔سمرولی سیکٹر میں شاہراہ کی مرمت کا کام جاری ہے، تاہم مسلسل بارش نے بحالی کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال دی ہے۔ سڑک پر کیچڑ جمع ہونے اور پھسلن بڑھ جانے کے باعث یاتریوں کی روانگی کو احتیاطی طور پر معطل رکھا گیا۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے شدید بارش سے شاہراہ کو پہنچنے والے نقصان کے بعد جمعہ کو امرناتھ یاترا کے قافلے کے گزرنے کے فوراً بعد شاہراہ کو دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ہونے والی بارشوں کے باعث مرمتی کام متاثر ہوا، جس سے شاہراہ کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ادھر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں پہنچنے والے یاتریوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر توی ریور فرنٹ پر قائم رجسٹریشن، ٹوکن تقسیم، ای-کے وائی سی تصدیق اور آر ایف آئی ڈی جاری کرنے کے مراکز کو منتقل کرکے بھگوتی نگر بیس کیمپ میں یکجا کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 3 جولائی سے جاری سالانہ شری امرناتھ یاترا کے دوران اب تک تقریباً ساڑھے چار لاکھ عقیدت مند مقدس گھپا کے درشن کر چکے ہیں، جبکہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande