طارق انور کی رہائش گاہ پر آل انڈیا قومی تنظیم کا اہم اجلاس آج
ملک کے موجودہ حالات، آئینی اقدار اور قومی یکجہتی کے فروغ پر ہوگا غور نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔ آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ جناب طارق انور کی نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر 2 اگست 2026ء (اتوار) کو ایک اہم اجلاس اور کل ہند مشاورتی
طارق انور کی رہائش گاہ پر آل انڈیا قومی تنظیم کا اہم اجلاس آج


ملک کے موجودہ حالات، آئینی اقدار اور قومی یکجہتی کے فروغ پر ہوگا غور

نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔

آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ جناب طارق انور کی نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر 2 اگست 2026ء (اتوار) کو ایک اہم اجلاس اور کل ہند مشاورتی نشست منعقد ہوگی، جس میں مختلف ریاستوں کے ذمہ داران، دانشور، سماجی کارکنان اور سیکولر فکر سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

مغربی بنگال پردیش قومی تنظیم کمیٹی کے ورکنگ صدر خواجہ احمد حسین نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کے موجودہ سماجی، سیاسی اور آئینی حالات، قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، کمزور طبقات کے حقوق، وقف، مذہبی اداروں کے تحفظ، اردو و فارسی زبان کے فروغ اور دیگر اہم قومی مسائل پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا جائے گا۔ مختلف ریاستوں کے نمائندے اپنے اپنے علاقوں کی صورتحال بھی پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا قومی تنظیم گاندھی، نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد کے سیکولر اور جمہوری افکار کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور ملک میں بھائی چارہ، آئین کی بالادستی اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ یہ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ ذمہ داران سے بروقت شرکت کی اپیل بھی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande