
امرتسر، یکم اگست (ہ س)۔ کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) امرتسر نے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے نیٹ ورک سے منسلک ایک ملزم کو 20 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے ہفتہ کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت ترن تار ن ضلع کے جھبال میں وادقع امرتسر روڈ کے رہائشی اوم شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ہونڈا سٹی کار (رجسٹریشن نمبر پی بی -46-اے جے -6021) قبضے میں لے لی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر، ڈی جی پی نے کہا کہ ملزم سرحد پار اسمگلروں سے جڑے ایک غیر ملکی ہینڈلر کی ہدایت پر کام کر رہا تھا۔ وہ ڈرون کے ذریعے سرحدی علاقے تک پہنچائی جانے والی ہیروئن کی کھیپ کو حاصل کرکے اسے پنجاب کے مختلف حصوں میں سپلائی کرنے کا ذمہ دار کرتا تھا۔
آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کاو¿نٹر انٹیلی جنس امرتسر کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی ہینڈلر کے معاون امرتسر ضلع کے اجنالہ سرحدی علاقے میں پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھیجی گئی ہیروئن کی کھیپ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں اوم شرما تک پہنچا تے ہیں۔ اس کے بعد اوم شرما اس کھیپ کو ریاست کے دیگر اسمگلروں تک پہنچانے کا کام کرتا تھا۔
معلومات کے مطابق ،اوم شرما کو حال ہی میں ہیروئن کی ایک بڑی کھیپ ملی تھی اور وہ اسے آگے سپلائی کرنے کے لیے امرتسر کے فتح گڑھ چوڑیاں روڈ پر واقع سوہیاں کلاں علاقے میں آنے والا تھا۔ اطلاع پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دانا منڈی کے قریب چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ڈی جی پی نے کہا کہ اس معاملے میں تمام آگے اور پیچھے کے روابط کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پورے نیٹ ورک کی شناخت کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ کے دوسرے ماڈیولز سے گروہ کے ممکنہ رابطوں کی چھان بین کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اس سلسلے میں تھانہ اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی )، امرتسر میں کیس درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد