گائے ذبیحہ کے معاملے میں مطلوب منوج دوہرے پولیس انکاونٹر میں گرفتار، ساتھی فرار
-لٹل دوہرے اور پریم بابو کو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، پستول اور بائک برآمد اوریا،یکم اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع میں عظیم تل تھانہ پولیس، ایس او جی اور سرویلانس ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں گائے ذبیحہ کے معاملے میں مطلوب ملزم منوج دوہرے کو ہ
ACCUSED-ARRESTED-IN-ENCOUNTER


-لٹل دوہرے اور پریم بابو کو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، پستول اور بائک برآمد

اوریا،یکم اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع میں عظیم تل تھانہ پولیس، ایس او جی اور سرویلانس ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں گائے ذبیحہ کے معاملے میں مطلوب ملزم منوج دوہرے کو ہفتہ کے روز پولیس انکاونٹر کے بعد گرفتار کیا گیا۔ تصادم کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں اسے بائیں ٹانگ میں گولی لگی۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہترہے۔ اس دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آلوک مشرا نے بتایا کہ 31 جولائی کو ایک خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے دلیل نگر جانے والی ٹوٹی سڑک پر آم کے باغ کے قریب چھاپہ مارا گیا۔ لٹل دوہرے (19) اور پریم بابو عرف رامو دوہرے (42) کو تقریباً 40 کلو گرام مشتبہ جانوروں کے گوشت، تین تیز دھار چاقو، ایک کلہاڑی اور ایک پیمانہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ منوج دوہرے سمیت دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ہفتے کے روز، مفرور ملزمان کی تلاش کے دوران، پولیس نے بغیر لائسنس پلیٹ کے موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے دوران رسول پور موڑ کے قریب موٹرسائیکل پھسل گئی۔ ایک ملزم فرار ہو گیا، جبکہ منوج دوہرے نے دوبارہ فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹانگ میں گولی مار کر گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی .315 بور پستول، ایک زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس، ایک موبائل فون اور بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ گوشت کا ایک سیمپل جانچ کے لیے محفوظ کر لیا گیا تھا اور بقیہ گوشت کو ویٹرنری افسر کی موجودگی میں قواعد کے مطابق کھودے گئے گڑھے میں دفن کر دیا گیا تھا۔ کیس کے دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزم منوج دوہرے کو پہلے ہی کئی مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے جن میں گائے ذبیحہ اور غنڈہ گردی شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande