صدرِ جمہوریہ مرمو 7 اگست کونیشنل ہینڈلوم ڈے تقریب کا افتتاح کریں گی
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س): صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو 7 اگست کو یہاں راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں 12ویں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب کا افتتاح کریں گی۔ مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل کے مطابق، وزارت کی جانب سے قومی سطح پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا بنیادی مقص
صدرِ جمہوریہ مرمو 7 اگست کونیشنل ہینڈلوم ڈے تقریب کا افتتاح کریں گی


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س):

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو 7 اگست کو یہاں راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں 12ویں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب کا افتتاح کریں گی۔

مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل کے مطابق، وزارت کی جانب سے قومی سطح پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا بنیادی مقصد بھارت کی شاندار ہینڈلوم وراثت کا جشن منانا اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بنکر برادری کے گراں قدرخدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

بھارت کی متنوع ہینڈلوم روایات کے اعزاز میں چار خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔ تقریب کے دوران دو اہم کتابوں ارتھ، روٹ، تھریڈ – آل ڈائڈ ہینڈلوم ٹیکسٹائل آف سینٹرل انڈیا اور ہینڈلوم ایوارڈ بک 2025 کی رسمِ اجرا بھی انجام دی جائے گی۔

اس موقع پر سال 2025 کے لیے بہترین دستکاری اور اختراعی صلاحیت کے اعتراف میں مجموعی طور پر 22 ایوارڈز دیے جائیں گے، جن میں 3 سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈز اور 19 قومی ہینڈلوم ایوارڈز شامل ہیں۔

زائرین کے لیے ایوارڈ یافتہ ہینڈلوم مصنوعات کی خصوصی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جبکہ روایتی کانی بنائی اور وال ہینگنگ بنائی کا براہِ راست مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

تقریب میں مرکزی وزیرِ ٹیکسٹائل گری راج سنگھ، وزیرِ مملکت برائے ٹیکسٹائل پوترا مارگریٹا، ٹیکسٹائل سکریٹری نیلم شمی راو¿، ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) ڈاکٹر ایم بینا سمیت متعدد اعلیٰ حکام، ممتاز شخصیات اور ملک بھر سے آئے ہوئے بنکر شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande