کولکاتا میں تسلیمہ نسرین کے پروگرام میں ہنگامہ، کوی جے گوسوامی کو اسٹیج پر بلانے پر حاضرین کا احتجاج
کولکاتا، یکم اگست (ہ س)۔ بنگلہ دیش کی معروف مصنفہ تسلیمہ نسرین کی تقریباً دو دہائیوں بعد کولکاتا آمد کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہفتہ کی شام رویندر سدن میں کچھ دیر کے لیے ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تسلیم
کولکاتا میں تسلیمہ نسرین کے پروگرام میں ہنگامہ، کوی جے گوسوامی کو اسٹیج پر بلانے پر حاضرین کا احتجاج


کولکاتا، یکم اگست (ہ س)۔

بنگلہ دیش کی معروف مصنفہ تسلیمہ نسرین کی تقریباً دو دہائیوں بعد کولکاتا آمد کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہفتہ کی شام رویندر سدن میں کچھ دیر کے لیے ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تسلیمہ نسرین نے سینئر کوی جئے گوسوامی کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی جانب سے شہری اعزاز دیے جانے کے بعد تسلیمہ نسرین خطاب کے لیے اسٹیج پر آئیں۔ تقریر شروع کرنے سے قبل انہوں نے حاضرین میں موجودکوی جئے گوسوامی سے اسٹیج پر آنے کی درخواست کی۔ جیسے ہی جئے گوسوامی اپنی نشست سے اٹھے، ہال میں موجود کچھ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا۔

حاضرین کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے جئے گوسوامی فوراً واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ اس دوران کچھ دیر کے لیے پروگرام متاثر رہا اور تسلیمہ نسرین بھی اپنا خطاب روک کر مائیک کے سامنے کھڑی رہیں۔ بعد ازاں حالات معمول پر آنے کے بعد تقریب دوبارہ شروع کی گئی۔

حاضرین کے ایک طبقے کی ناراضی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ جئے گوسوامی نے برسوں تک تسلیمہ نسرین کی جلاوطنی کے معاملے پر خاموشی اختیا ر کیے رکھی اور ریاست کی سابقہ سیاسی صورتحال سے ان کی قربت بھی اس کی ایک وجہ سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم اس معاملے پر منتظمین یا جئے گوسوامی کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ہندوستھان سماچار

س

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande