اسکول جاتے ہوئے حادثہ: ٹرک کی زد میں آکر دو معصوم بھائی جاں بحق، باپ زخمی
کولکاتا،یکم اگست (ہ س)۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے برانگر میں ہفتہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں دو بھائیوں کی موت ہو گئی اور ان کے والد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک باپ اپنے پانچ
اسکول جاتے ہوئے حادثہ: ٹرک کی زد میں آکر دو معصوم بھائی جاں بحق، باپ زخمی


کولکاتا،یکم اگست (ہ س)۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے برانگر میں ہفتہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں دو بھائیوں کی موت ہو گئی اور ان کے والد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک باپ اپنے پانچ اور سات سال کے دو بیٹوں کو بی ٹی روڈ پر ملک کالونی کے قریب اسکوٹر پر چھوڑ رہا تھا۔ دونوں بچے برانگر ڈنلوپ خالصہ اسکول کے طالب علم تھے۔ اسکوٹر تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ باپ اور دو بچے سڑک پر گر گئے۔ دونوں معصوم بچے ٹرک کے پہیے تلے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں والد زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ سڑک کے کنارے تعمیراتی کام کے لیے پتھر کا ڈھیر پڑا ہوا تھا۔ اس سے بچنے کی کوشش کے دوران اسکوٹر نے توازن کھو دیا جس سے حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت بچوں نے ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے۔ ٹکر لگنے سے تینوں سڑک پر گر گئے اور دونوں بچوں کی موت ہو گئی۔

اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا اور سڑک کنارے تعمیراتی سامان کو بے ترتیبی سے رکھنے پر سوال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تعمیراتی سامان سڑک پر نہ پڑا ہوتا تو اس المناک حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande