اے ایم یو کے سنٹر فار اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ کی جانب سے سِلک پینٹنگ پر ورکشاپ کا انعقاد
علی گڑھ, 04 جولائی (ہ س)۔ ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر فار اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ کے زیر اہتمام سِلک پینٹنگ پر دو روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں طالبات کو ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی تربیت فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کی انسٹرکٹر م
اسکلس


علی گڑھ, 04 جولائی (ہ س)۔

ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر فار اِسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ کے زیر اہتمام سِلک پینٹنگ پر دو روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں طالبات کو ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ کی انسٹرکٹر مس صنوبر نے طالبات کو ریشمی کپڑوں پر نقش و نگار بنانے کی مختلف عملی تکنیکوں کی تربیت دی جس میں ٹریسنگ ، رنگ کے بہاؤ کو محدود کرنے کی تکنیک، برش کا درست استعمال، رنگوں کا درست امتزاج، ہلکے اور گہرے رنگوں کی آمیزش، آرائش اور تکمیلی مراحل وغیرہ شامل تھے۔ ورکشاپ میں 20 طالبات نے حصہ لیا جنھوں نے ہاتھ سے ٹکسٹائل پینٹنگ کے فنی اور تجارتی اطلاقات سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے مخصوص نمونے تیار بھی کئے۔ ورکشاپ میں فیشن اور ہینڈی کرافٹ کے شعبوں میں ہاتھ سے پینٹ شدہ ریشمی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ سِلک پینٹنگ کا فن خود روزگاری اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

ورکشاپ میں شرکاء کی تیار کردہ تخلیقات کی نمائش بھی منعقد کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سنٹر صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں کی تربیت کے ذریعہ طالبات میں خودروزگاری کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande