راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی میں تیسرے کانووکیشن کی تیاریاں مکمل، فل ڈریس ریہرسل منعقد
علی گڑھ, 04 جولائی (ہ س)۔ راجا مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی، علی گڑھ میں 6 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے تیسرے کانووکیشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقریب کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ کے روز جامع فل ڈریس ریہرسل کا
فل ڈریس ریہرسل


علی گڑھ, 04 جولائی (ہ س)۔

راجا مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی، علی گڑھ میں 6 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے تیسرے کانووکیشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقریب کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ کے روز جامع فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ ریہرسل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نریندر بہادر سنگھ کی نگرانی اور رہنمائی میں انجام پائی۔

ریہرسل کے دوران وائس چانسلر پروفیسر نریندر بہادر سنگھ، کنٹرولر امتحانات دھیرندر کمار، فنانس آفیسر نجیلنگپا، ودیا پریشد اور ورکنگ کونسل کے اراکین، جبکہ رجسٹرار پربدھ سنگھ کی قیادت میں اکیڈمک جلوس شیلا گوتم آڈیٹوریم پہنچا، جہاں کانووکیشن کی مختلف کمیٹیوں کے کنوینر، معاون کنوینر، اراکین، گولڈ میڈل اور چانسلر میڈل حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، پرائمری اسکولوں کے بچے اور آنگن واڑی کارکنان موجود تھے۔

ریہرسل کے دوران مہمانانِ خصوصی کی اسٹیج پر نشستوں کی ترتیب، تمغہ حاصل کرنے والے طلبہ کی اسٹیج پر آمد و روانگی، میڈل تقسیم کرنے کے مرحلہ وار طریقہ کار، پرائمری اسکول کے بچوں میں چاکلیٹ اور آنگن واڑی کارکنان میں کٹس کی تقسیم، طلبہ کی جانب سے آبی تحفظ پر ثقافتی پیشکش، نیز چانسلر اور معزز مہمانوں کے استقبال اور اعزاز سے متعلق تمام امور کا عملی مشق کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نریندر بہادر سنگھ نے کانووکیشن کی تمام کمیٹیوں کے کنوینروں، معاون کنوینروں، اراکین، یونیورسٹی ملازمین اور رضاکار طلبہ و طالبات کو تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے۔

انہوں نے بتایا کہ 6 جولائی کو منعقد ہونے والے تیسرے کانووکیشن میں اتر پردیش کی معزز گورنر اور یونیورسٹیوں کی چانسلر آنندی بین پٹیل شرکت کریں گی، جبکہ انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی، نئی دہلی کے صدر پروفیسر شیکھر سی مانڈے مہمانِ خصوصی اور اتر پردیش حکومت کی وزیرِ مملکت محترمہ رجنی تیواری بطور معزز مہمان شریک ہوں گی۔

تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے چانسلر سیکریٹریٹ کی جانب سے خصوصی سیکریٹری ڈاکٹر سدھیر مہادیو بوبڈے اور ان کی ٹیم نے لیا، جبکہ لکھنؤ کے جن بھون سے آنے والی سکیورٹی ٹیم نے بھی تقریب سے متعلق انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کامیاب انعقاد کے لیے ضروری تجاویز پیش کیں۔

ریہرسل کے دوران مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، کمیٹیوں کے کنوینرز، اساتذہ، افسران اور یونیورسٹی کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود رہی، جنہوں نے تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں فعال کردار ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande