مرکزی وزیر سندھیا اتوار کو شیوپوری میں جدید ترین اڈانی ڈیفنس مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
شیوپوری، 04 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر مواصلات اور ترقیٔ خطۂ شمال مشرق جیوتی رادتیہ سندھیا اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار، 05 جولائی کو مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں اڈانی گروپ کے ذریعے قائم کیے جا رہے تقریباً 2,500 کروڑ روپے کی لاگت والے جدید ت
مرکزی وزیر مواصلات اور ترقیٔ خطۂ شمال مشرق جیوتی رادتیہ سندھیا۔ فائل فوٹو


شیوپوری، 04 جولائی (ہ س)۔

مرکزی وزیر مواصلات اور ترقیٔ خطۂ شمال مشرق جیوتی رادتیہ سندھیا اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار، 05 جولائی کو مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں اڈانی گروپ کے ذریعے قائم کیے جا رہے تقریباً 2,500 کروڑ روپے کی لاگت والے جدید ترین ڈیفنس مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

پبلک ریلیشنز آفیسر پرینکا شرما نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ مہم کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے صنعتی ترقی کے وژن کو نئی رفتار فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مقامی لوگوں کو بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ ساتھ ہی، علاقے کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو دفاعی پیداوار کی سپلائی چین سے جڑنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شیوپوری کے مقامی پولو گراؤنڈ میں منعقدہ سنگِ بنیاد کی تقریب میں مرکزی وزیر سندھیا اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ضلع کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور بھومی پوجن کریں گے۔ اس دوران 211.29 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور بھومی پوجن کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار کو دوپہر 2.10 بجے گوالیار سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوں گے اور دوپہر 2.40 بجے شیوپوری کے ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے۔ یہاں وہ پولو گراونڈ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شیوپوری سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس گوالیار کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande