کوئٹہ کے قریب فرنٹیئر کور کی دو چوکیوں پر حملہ، 13 پاکستانی اہلکار ہلاک
کوئٹہ، 31 جولائی (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب مسلح جنگجوو¿ں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی دو چوکیوں پر بڑا حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے دونوں چوکیوں پر قبضہ کر کے اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لے لیا اور بعد ازاں چوک
کوئٹہ کے قریب فرنٹیئر کور کی دو چوکیوں پر حملہ، 13 پاکستانی اہلکار ہلاک


کوئٹہ، 31 جولائی (ہ س)۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب مسلح جنگجوو¿ں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی دو چوکیوں پر بڑا حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے دونوں چوکیوں پر قبضہ کر کے اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لے لیا اور بعد ازاں چوکیوں کو آگ لگا دی۔ اس حملے میں کم از کم 13 پاکستانی اہلکاروں کے ہلاک اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح جنگجوو¿ں نے بیک وقت زرغون غر علاقے کے ولی تھنگی اور کوئٹہ کے مضافاتی علاقے اسپین کاریز میں واقع ایف سی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر طویل عرصے تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے چوکیوں پر قبضہ کر لیا، وہاں موجود اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان اپنے ساتھ لے گئے اور چوکیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کم از کم 13 پاکستانی اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پاکستانی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد اس سے کم بتائی ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار اول خان، نائیک نور بخش، سپاہی سمیع اللہ اور سپاہی رفیق شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حملوں کے بعد تین دیگر اہلکار لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande