ریلیز سے پہلے شائقین تک پہنچ رہی ہے’اوہ مائی ڈاگ‘، ملک بھر میں خصوصی اسکریننگ شروع
آئندہ 7 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہدایت کار امت رائے کی فلم ”اوہ مائی ڈاگ‘ کے پروڈیوسر ڈائریکٹر پروموشنل کے روایتی طور طریقوں سے الگ ایک نئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل ملک بھر کے مختلف شہروں میں اس کی خصوصی اسکریننگ
Oh-My-Dog-reaches-audiences-ahead-release


آئندہ 7 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہدایت کار امت رائے کی فلم ”اوہ مائی ڈاگ‘ کے پروڈیوسر ڈائریکٹر پروموشنل کے روایتی طور طریقوں سے الگ ایک نئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل ملک بھر کے مختلف شہروں میں اس کی خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شائقین کے مثبت ردعمل اور ماوتھ پبلسٹی کے ذریعے فلم کو فروغ مل سکے۔

یہ مہم اس ہفتے اندور، دہلی، پونے، لکھنو¿ اور کولکاتا میں شروع ہوئی۔ آنے والے دنوں میں فلم کی اسکریننگ پٹنہ، احمد آباد، گوہاٹی، بنگلورو، حیدرآباد، چنڈی گڑھ اور ممبئی میں بھی ہوگی۔ مہم 4 اگست تک ختم ہو جائے گی۔

پروڈیوسرز کا خیال ہے کہ یہ حکمت عملی ان فلموں کی طرح ہے ، جنہیں شائقین کے مثبت ردعمل نے کامیاب بنایا۔ اس خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے، اوہ مائی ڈاگ کو سب سے پہلے ناظرین تک پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ ان کی رائے اور تجربات فلم کا سب سے بڑا پروموشنل ٹول بن سکیں۔

پروڈیوسرز کے مطابق فلم کو ابتدائی نمائش میں شائقین کی جانب سے پرجوش ردعمل ملا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے سال کی سب سے جذباتی اور خاندانی دوستانہ فلموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ فلم کی جذباتی کہانی، ہمدردی کا پیغام اور مرکزی کرداروں کے درمیان تعلق شائقین کے دلوں میں گونج رہا ہے۔

ہدایت کار امت رائے نے اس پہل پر کہا،”کچھ فلموں کی اصل پہچان وہ شائقین بناتے ہیں جو انہیں دیکھتے ہیں۔ اوہ مائی ڈاگ ایمانداری اور دل سے بنائی گئی فلم ہے۔ میرا ماننا ہے کہ شائقین کی سچی محبت کسی بھی فلم کے لیے سب سے موثر تشہیر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ پہلے فلم دیکھیں اور پھر اپنے جذبات کو کہانی کہیں۔“

اوہ مائی ڈاگ کو امت رائے، راجیش بھردواج اور ثنا وارثی نے بابولال بسکوپ اور تھنکنگ ہیٹس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں ماہی رائے، پنکج ترپاٹھی، گیتا اگروال شرما، راجیش کمار، پون ملہوترا، سلکشن باروا، وجے مشرا کے علاوہ ڈاگ اسٹار آسکر اور برونو نظر آئیں گے ۔ فلم میں 250 سے زیادہ کتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande