ٹاکسک کو لیکر ٹرولنگ پر کھل کر بولیں کیارا آڈوانی
اداکارہ کیارا آڈوانی نے آنے والی فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ میں اپنے کردار کو اب تک کے کیریئر کا سب سے تخلیقی اور تسلی بخش تجربہ قرار دیا ہے۔ حال ہی میں فلم کے ٹیزر کو لے کر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے خواتین کرداروں کی عکاسی پر سوال اٹ
کیاڑا آڈوانی۔ فوٹو سورس ایکس


اداکارہ کیارا آڈوانی نے آنے والی فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ میں اپنے کردار کو اب تک کے کیریئر کا سب سے تخلیقی اور تسلی بخش تجربہ قرار دیا ہے۔ حال ہی میں فلم کے ٹیزر کو لے کر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے خواتین کرداروں کی عکاسی پر سوال اٹھائے تھے۔ ان تنقیدوں کے درمیان کیارا نے کہا کہ فلم میں ہر خاتون کردار کو مضبوط اور اہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے نین تارا، ہما قریشی، تارا ستاریا اور رکمنی وسنت کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھی یادگار بتایا۔

ایک بات چیت میں کیارا نے کہا کہ ہدایت کارہ گیتو موہن داس کی سوچ اور کہانی نے انہیں اس فلم کا حصہ بننے کے لیے متاثر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کردار ’نادیہ‘ کئی جذباتی تہو ں سے بھرا ہوا ہے، جس میں مضبوطی، حساسیت، سنک اور بے بسی جیسے کئی رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کیارا کے مطابق، اس کردار کی تیاری کے دوران انہیں ایک بار پھر اداکاری سے پیار ہو گیا اور انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے کیریئر کے اس مقام پر پہنچ چکی ہیں، جہاں ایسے چیلنجنگ کردار ادا کر سکتی ہیں۔

کیارا نے مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارڈم ناظرین کو سنیما گھروں تک لا سکتا ہے، لیکن بالآخر اچھی کہانی ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہے۔ ’ٹاکسک‘ میں یش ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ فلم میں کیارا کے علاوہ نین تارا، ہما قریشی، تارا ستاریا اور رکمنی وسنت بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 26 اگست 2026 کو ہندی، کنڑ، تامل، تیلگو اور ملیالم سمیت کئی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande