یوپی کے ایٹہ میں کنٹینر نے روڈ ویز بس کے مسافروں کو کچل دیا، پانچ ہلاک
ایٹہ، 3 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں ایٹہ ضلع کے باغ والا تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ حادثہ کیلرماو¿ گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر نے سڑک کنارے کھڑی روڈ ویز کی بس کو
UP-ETA-ACCIDENT-FIVE-DEATH


ایٹہ، 3 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں ایٹہ ضلع کے باغ والا تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ حادثہ کیلرماو¿ گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر نے سڑک کنارے کھڑی روڈ ویز کی بس کو ٹکرمار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے باہر کھڑے مسافر اس کی زد میں آ گئے۔

مقامی لوگوں نے فوری امدادی کام شروع کیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ باغ والا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ویرانگنا اونتی بائی میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے بلند شہر کے رہنے والے ستیندر (38)، فروخ آباد کے رہائشی راجیش (34)، سکھرام (30)، شیلیش (29) اور ایک دیگر نامعلوم شخص کو مردہ قرار دیا گیا۔ اس دوران 11 افراد زخمی ہوئے جن میں آنند (52) ساکن سیکٹر-34، نوئیڈا، وویک (30)، پونم (32)، وکرانت (23) اور سمیت، ساکن نواب گنج، فرخ آباد، نتیش (30) ساکن آواس وکاس کالونی، ایٹہ،و یشال (15)،روی (17)، یتیندر(27)، دکش (10) ساکن میرٹھ ، ریشو (21)ساکن کھلوارا، فرخ آباد اور برجیش (24) ساکن بچمئی، اماں پور (کاس گنج)شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

بس دہلی جا رہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اروند سنگھ اور ایس ایس پی ڈاکٹر ایلامارن سمیت متعدد پولیس افسران پہنچ گئے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت دی۔ پولیس نے تباہ شدہ کنٹینر اور روڈ ویز بس کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متوفی راجیش کے بھائی پون کمار نے بتایا کہبس خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑی تھی۔ تیز رفتار کنٹینر نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس کا بھائی حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ اس کا چھوٹا بھائی اودھیش اور دو لڑکیاں دہلی جا رہے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بس خرابی کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑی تھی، لیکن اس کا کچھ حصہ سڑک پر تھا۔ اس دوران پیچھے سے آنے والے ایک کنٹینر نے بس کو ٹکر ماردی، جس سے باہر کھڑے مسافر اس کی زد میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے اور پورے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande