پروفیسر یوگیش سنگھ دوسری مدت کےلئے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر
نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ وزارت تعلیم نے ایک بار پھر دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور انہیں پانچ سال کی دوسری میعاد کے لیے دوبارہ وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے پروفیسر یوگ
پروفیسر یوگیش سنگھ دوسری مدت کےلئے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر


نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ وزارت تعلیم نے ایک بار پھر دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور انہیں پانچ سال کی دوسری میعاد کے لیے دوبارہ وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے پروفیسر یوگیش سنگھ کو دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر دوبارہ تقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے یونیورسٹی کے وزیٹر کے طور پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروفیسر سنگھ کو دوسری مدت کے لیے دہلی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پروفیسر یوگیش سنگھ کی دوسری میعاد 8 اکتوبر سے لاگو ہوگی۔ان کی نئی میعاد پانچ سال کے لیے ہوگی۔ دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو وزارت تعلیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر یوگیش سنگھ کی بطور وائس چانسلر سروس کی شرائط و ضوابط یونیورسٹی ایکٹ، قوانین اور آرڈیننس کے مطابق ہوں گے۔

پروفیسر یوگیش سنگھ اس وقت دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں اور اب انہیں لگاتار دوسری مدت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) اور دیگر متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کے لیے خط کی ایک کاپی بھی بھیجی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande