سوئگی انسٹامارٹ کے سی ای او امیتیش کمار جھا نے دیا استعفیٰ، نندیتا سنہا لیں گی ان کی جگہ
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ آن لائن فوڈ اور کیوک کامرس کی بڑی کمپنی سویگی نے اپنے انسٹامارٹ پلیٹ فارم کے لیے ایک بڑی کاروباری تبدیلی کی ہے۔ انسٹامارٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امیتیش کمار جھا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ منترا کی سابق سی ا
انستا


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ آن لائن فوڈ اور کیوک کامرس کی بڑی کمپنی سویگی نے اپنے انسٹامارٹ پلیٹ فارم کے لیے ایک بڑی کاروباری تبدیلی کی ہے۔ انسٹامارٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امیتیش کمار جھا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ منترا کی سابق سی ای او نندیتا سنہا لیں گی۔

سوئگی کی ملکیت والے اشیا کی فوری ترسیل والے پلیٹ فارم انسٹمارٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امیتیش کمار جھا نے استعفیٰ دے دیا ہے، کمپنی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا۔ کمپنی کی معلومات کے مطابق، نندیتا سنہا 3 اگست 2026 سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالیں گی۔ نندیتا سنہا پہلے منترا کی سی ای او تھیں۔

کمپنی کے مطابق، جھا نے سوئگی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (گروپ) سری ہرشا مجیٹی کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ نامہ میں کہا، میں تنظیم سے باہر دیگر مواقع حاصل کرنے کے لیے انسٹامارٹ کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

اپنے نئے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سنہا نے کہا، انسٹامارٹ ہندوستان میں روزمرہ کی خریداری کے مرکز میں ہے۔ میں اپنے ساتھیوں، شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ ترقی کے اس کے اگلے مرحلے کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande