پورے دن اتار -چڑھاو کے بعدمعمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کو 1.11 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج پورے دن بھر محدود دائرے میں اتار- چڑھاؤ کے بعد معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج بازار پر نفٹی اور بینک نفٹی کے ساتھ این ایس ای کے دیگر اشاریے اور اسٹاکس کے ڈیریویٹو کانٹریکٹس کی ماہانہ ایکسپائری کا
Stock-Market-Closing


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج پورے دن بھر محدود دائرے میں اتار- چڑھاؤ کے بعد معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج بازار پر نفٹی اور بینک نفٹی کے ساتھ این ایس ای کے دیگر اشاریے اور اسٹاکس کے ڈیریویٹو کانٹریکٹس کی ماہانہ ایکسپائری کا بھی اثر قائم رہا۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد پورے دن خریداروں اور فروخت کنندگان نے ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار چڑھاؤ ہوتا رہا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد سینسیکس 0.09 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ اور نفٹی 0.04 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 4.03 پوائنٹس کی علامتی کمی کے ساتھ 76,831.75 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ کھلنے کے تھوڑی دیر بعد، خریدار اور فروخت کنندگان ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی کوشش کرنے لگے، جس کی وجہ سے انڈیکس میں اتار چڑھاؤ آیا۔ خریداری کی حمایت سے، سینسیکس 152.70 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد بڑھ کر 76,988.48 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ کی وجہ سے، انڈیکس 163.01 پوائنٹسیعنی 0.21 فیصد کیگراوٹ کے ساتھ 76,672.77 پوئنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 69.86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 76,765.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 24.70 پوائنٹس پھسل کر 23,971.25 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد، انڈیکس دن بھر محدود دائرے میں اوپر -نیچے ہوتا رہا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، نفٹی 45.20 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد بڑھ کر 24,041.15 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے انڈیکس 41.35 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد گر کر 23,954.60 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد نفٹی 10.60 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 23,985.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آئی ٹی شعبے کے شیئروں میں دن بھر زبردست خریداری دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے نفٹی آئی ٹی انڈیکس 3.32 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح ریئلٹی، آٹوموبائل، کنزیومر ڈیوربلز، اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بھی سبز نشان میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ دوسری طرف، کیپٹل گڈز شعبے کے شیئرشدید دباو¿ میں رہے، جس کی وجہ سے بی ایس ای کیپٹل گڈز انڈیکس 2.40 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، بینکنگ، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، میٹل، اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی گر کر سرخ نشان میں بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں ملا-جلاکاروبار ہوتا نظر آیا ، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.08 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری جانب اسمال کیپ انڈیکس نے دن کا اختتام 0.22 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔

آج شیئر بازار کی کمزوری کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کی ٹریڈنگ کے بعد 479.22 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) پر آ گئی، جو گزشتہ کاروباری دن، پیر کو 480.33 لاکھ کروڑروپے تھا۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 1.11 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

دن کے کاروبار کے دوران آج، بی ایس ای میں 4,424 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,626 شیئرکے قیمت 2,629 حصص کے قیمت میں کمی جبکہ 169 کے شیئروںبغیر کسی اتار چڑھاؤ کے بند ہوئے۔ آج این ایس ای میں 2,986 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 938 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 2,048 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 17 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 13 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 30 حصص سبز اور 20 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے ٹی سی ایس4.46 فیصد اضافے کے ساتھ، ایٹرنل 4.23 فیصد، ٹیک مہندرا 3.82 فیصد، نیسلے 3.16 فیصد اور سپلا 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، ہندوستان یونی لیور 6.99 فیصد ، بھارت الیکٹرانکس 4.46 فیصد، کول انڈیا 4.06 فیصد، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 2.28 فیصد اور این ٹی پی سی 2.01 فیصد کے نقصان کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande