جون میں ملک کی صنعتی پیداوار میں 7.3 فیصد کا اضافہ
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ معیشت کے محاذ پر اچھی خبر ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے کی بہتر کارکردگی نیز بجلی اور گیس کی سپلائی کے شعبے میں بہتر اضاطے کے باعث جون میں ملک کی صنعتی پیداوار 7.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس سے پچھلے مہینے مئی کے 5.1 فیصد کے مقابلے می
صنعتی پیداوار کے لوگو کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ معیشت کے محاذ پر اچھی خبر ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے کی بہتر کارکردگی نیز بجلی اور گیس کی سپلائی کے شعبے میں بہتر اضاطے کے باعث جون میں ملک کی صنعتی پیداوار 7.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس سے پچھلے مہینے مئی کے 5.1 فیصد کے مقابلے میں یہ کافی بہتر رہا۔

وزارتِ شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ جون کے مہینے میں صنعتی پیداواری اشاریہ (آئی آئی پی) پر مبنی صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس اضافے میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 7.8 فیصد اور بجلی کے شعبے میں 10.6 فیصد کی تیزی کا بنیادی تعاون رہا ہے۔

قومی شماریاتی دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا، ’’جون 2026 کے لیے آئی آئی پی کی شرحِ نمو مئی 2026 کے 5.1 فیصد (جون میں جاری کردہ فوری تخمینے) کے مقابلے میں 7.3 فیصد رہی ہے۔ مئی کے لیے آئی آئی پی کا ترمیم شدہ تخمینہ 5 فیصد ہے۔ یہ نئی سیریز پر مبنی صنعتی پیداواری اشاریہ (آئی آئی پی) کا تیسرا ماہانہ عدد و شمار ہے۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر موازنہ کریں تو جون میں کان کنی اور متعلقہ شعبوں کی پیداوار میں ایک فیصد، مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 7.8 فیصد، جبکہ بجلی و گیس سپلائی اور واٹر سپلائی کے شعبے کی پیداوار میں 10.6 فیصد نیز سیوریج و ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے کی پیداوار میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وہیں اگر مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بات کریں تو 23 صنعتی گروہوں میں سے 19 نے جون 2025 کے مقابلے میں جون 2026 میں مثبت نمو درج کی۔

وزارت کے مطابق جون 2026 کے لیے سب سے زیادہ مثبت تعاون دینے والے 3 اہم شعبوں میں برقی آلات کی مینوفیکچرنگ (34 فیصد) پر رہی۔ اس کے علاوہ موٹر گاڑیاں، ٹریلر اور سیمی ٹریلر کی مینوفیکچرنگ (17.5 فیصد) اور غذائی اشیاء کی مینوفیکچرنگ (10.8 فیصد) کا حصہ رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande