
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امریکہ اور ایران کے ذریعہ ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر کی جارہی بمباری رکی تو اس کا اثر ہندوستانی شیئر بازار پر واضح طور پر نظر آیا۔ مغربی ایشیا میں جنگ پر بریک لگتے ہی گھریلو حصص بازار اپانچ کاروباری دن سے جاری گراوٹ کے سلسلے پر بریک لگاتے ہوئے زوردار مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔
آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ بازارکھلنے کے بعد صبح گیارہ بجے تک کاروبار معمولی اتار چڑھاو کے ساتھ جاری رہا۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری کی رفتار تیز کی، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کو مزید تقویت ملی۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 1.02 فیصد اور نفٹی 0.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے ۔
بی ایس ای سینسیکس آج 549.21 پوائنٹس یعی 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 76,608.98 پوائنٹس کی سطح ر کھلا۔ ٹریڈنگ کے آغاز کے بعد خریداروں اورفروخت کنندگان کے درمیان صبح 10:30 بجے تک رسہ کشی ہوتی رہی جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میں تھوڑا اتار چڑھاو¿ آیا۔ صبح 11 بجے سے کچھ دیر پہلے، خریداروں نے اپنی خریداری کو تیز کر دیا، جس کی وجہ سے سینسیکس کی حرکت میں تیزی آئی۔
مسلسل خریداری کی مدد سے انڈیکس 841.74 پوائنٹس یعنی 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 76,901.51 پوائنتس کی سطح پر آگیا۔ تاہم، کچھ آخری لمحات میں ہوئی منافع وصولی کی وجہ سے سینسیکس اپن بلندترین سطح سے تھوڑا سا پھسل کر 776.01 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76,835.78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی بھی آج 160.95 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 23,928.40 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد ٹریڈنگ کے پہلے دو گھنٹوں میں انڈیکس میں تھوڑا سا اتار چڑھاو¿ آیا۔ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے نفٹی 23,891.55 تک پھسل گیا، لیکن صبح 10:30 بجے کے بعد، خریداروں نے تیز ی سے خریداری شروع کی۔
خریداری کی حمایت کے ساتھ انڈیکس کی رفتار میں مزید تیزی آئی۔ مسلسل خریداری کی وجہ سے دوپہر ڈھائی بجے کے قریب یہ انڈیکس کو 244.15 پوائنٹس یعنی 1.03 فیصد اچھل کر 24,011.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بالآخر، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کے دوران معمولی فروخت کی وجہ سے، نفٹی اپنے دن کی بلند ترین سطح سے تھوڑا سا پھسل کر 228.50 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 23,995.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج دن بھر، زیادہ تر سیکٹرل انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ تجارت کرتے رہے۔میڈیا شعبے کے شیئر آج کے ٹاپ پرمارفر رہے ۔ نفٹی کا انڈیکس 2.50 فیصد اچھل گیا۔ اسی طرح آئی ٹی، رئیلٹی، آٹوموبائل اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کے اسٹاک میں بھی دن بھر زبردست خریدار ی ہوتی رہی۔
اس کے علاوہ ایف ایم سی جی، بینکنگ، انفراسٹرکچر، میٹل، کنزیومر ڈیوربل، کیپٹل گڈز اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ تمام شعبوں میں آج صرف تیل اور گیس کا شعبہ ہی فروخت کے دباو¿ میں رہا۔ بروڈر مارکیٹ میں بھی مسلسل خریدار رہی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 1.11 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 1.31 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔
آج شیئر بازارمیں آئی مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 480.82 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن جمعہ کو 475.62 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 5.20 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوا ہے۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,558 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,779 حصص کے بھاو¿ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 1,579 حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 200 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 3,015 شیئروں میں ایکٹوٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,058 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 957 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 28 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور دو حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 44 حصص سبز اور چھ حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
آج کے دن کے کاروبار کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، ایٹرنل 5.66 فیصد، انٹر گلوب ایوی ایشن 4.91 فیصد، انفوسس 3.68 فیصد، بجاج فائنانس 3.51 فیصد اور شری رام فائنانس 3.29 فیصد اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، او این جی سی نے 4.10 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک 0.44 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 0.40 فیصد، سیپلا 0.09 فیصد اور ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 0.08 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5لوزرز کی فہرست میں رہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد